ڈی جی ایل ڈی اے کا پائن ایونیو اور اڈا پلاٹ کے اطراف کا دورہ، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پائن ایونیو اور اڈا پلاٹ کے اطراف کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے اڈا پلاٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے بریفنگ دی۔پارکنگ اور سیٹ بیک ایریا سے پختہ تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں۔ املاک مالکان نے 20 سے 30 فٹ جگہ پر عرصہ دراز سے پختہ تجاوزات بنا رکھی تھیں۔ تجاوزات ہٹانے سے سروس روڈ اور سڑک کشادہ ہو گی۔آپریشن کے بعد املاک مالکان اپنی تعمیرات بلڈنگ لائن کے اندر رہ کر بنا رہے ہیں۔ اڈا پلاٹ اور پائن ایونیو کے اطراف لگائے گئے غیر قانونی سائن بورڈز ٹیپا انفورسمنٹ ٹیموں نے ہٹا دیئے ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات اور پارکنگ ایریا میں لگائے گئے ایڈورٹائزمنٹ بورڈز بھی ہٹا دیئے گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ واگزار کروائے گئے ایریا سے منسلک سروس روڈ اور گرین بیلٹ کو خوبصورت بنایا جائے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button