صوبائی وزیر اقلیتی امور اور پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے ایڈیشنل سیکرٹری ای ٹی پی بی سیف اللہ کھوکھر کے ہمراہ تحصیل بھائی مٹوں، نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا اور علاقے میں واقع قدیمی گردوارے کی بحالی کے کام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت اور پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی بھرپور کوشش ہے کہ ملک بھر کے تمام قدیمی گردواروں کو دوبارہ سکھ قوم کے لیے کھولا جائے اور ان پر ناجائز قبضہ ختم کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گردوارے سکھوں کی تاریخ اور وراثت کا اہم حصہ ہیں اور ان کی بحالی سے سکھ کمیونٹی کو اپنے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اہل علاقہ کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت اور تعاون کے بغیر یہ منصوبہ ممکن نہ ہوتا۔






