محکمہ بلدیات پنجاب نے 17 چیف افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔کئی او ایس ڈی

محکمہ بلدیات پنجاب نے17 چیف آفیسرز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد کی ہدایات پر احکامات جاری کئے گئے ہیں۔جن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو یونٹ کے 17افسران کے تبادلے ہوئے ہیں۔

ارحم نذیر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بصیر پور کو چیف آفیسر منڈی احمد آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ چیف آفیسر منڈی احمد آباد ہما فاطمہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔محمد عمران چیف آفیسر مظفر گڑھ کو چیف آفیسر ہارون آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔عمر مختار چیف آفیسر ہارون آباد کو بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محسن مظہر کو چیف آفیسر جڑانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد فیصل کو چیف آفیسر سمندری تعینات کر دیا گیا ہے۔ولید عثمان سی او سمندری کو بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ظفر اقبال کی میونسپل کمیٹی چک جھمرہ چیف آفیسر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔مزمل محمود چیف آفیسر ملکوال تعینات کئے گئے ہیں۔نبیل رضا چیف آفیسر ملکوال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

آصف جاوید کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دریا خان تعینات کر دیا گیا ہے۔سمیرا سمیع اللہ کو چیف آفیسر گھکڑ منڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد منیر ملک چیف آفیسر گھکڑ منڈی کو بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر خالد رشید کو چیف آفیسر سیم۔سی نو شہراں ورکاں تعینات کر دیا گیاہے۔سید سبطین حیدکو چیف آفیسر روجھان تعینات کر دیا گیا ہے۔سی او ایم سی شجاع آباد عامر روؤف کو ڈسٹرکٹ کونسل راجن پور میں ڈسٹرکٹ آفیسر تعینات کر دیا گیاہے۔

جواب دیں

Back to top button