صوبائی وزراء ذیشان رفیق ،صہیب احمد ،اور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سےجائزہ اجلاس

صوبائی وزراء ذیشان رفیق ،صہیب احمد ،اور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سے کمشنر دفتر میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی،آر پی او طیب حفیظ چیمہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،سی پی او ایاز سلیم رانا کے علاوہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کی فوری بحالی اور ریلیف کیلئے انتظامی حکمتِ عملی کا جائزہ لینا اور بروقت اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وثرن کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں الرٹ رہیں، ریلیف کیمپس کو فعال رکھیں اور عوام کو بروقت آگاہی فراہم کریں۔صوبائی وزرانے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے میں کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز براہ راست عوامی شکایات کا ازالہ کریں اور عوام کی مدد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈی سی حضرات نے اپنے اضلاع میں سیلاب اور بحالی کے اقدامات کے بارے بتایا۔ صوبائی وزرا نے ضلعی افسران سے ریلیف کے حوالے ان کی ضروریات دریافت کیں اور بالخصوص متاثرہ روڈ نیٹ ورک کی بحالی کیلئے سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع میں سیلاب سے زیادہ متاثرہ مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور متاثرہ افراد کی امداد اور نقصان کے ازالے کیلئے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزراء نے ضلعی انتظامیہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کے ساتھ ہے اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ سیلابی صورتحال پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کاوشیں ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

جواب دیں

Back to top button