عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح : عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جائے،ایم ڈی واسا غفران احمد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ اسی سلسلے میں ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آن لائن جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز آپریشنز اور ایکسئینز نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی ہفتہ وار شکایات، ان کے فوری حل اور فیڈ بیک کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی ہر شکایت کا فوری اندراج کیا جائے، مؤثر طریقے سے حل کیا جائے اور فیڈ بیک لازمی لیا جائے تاکہ عوامی مسائل کے تیز رفتار ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام افسران کو شہری خدمت کو اپنی پہلی ترجیح بنانی چاہیے۔

مزید برآں، ایم ڈی واسا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈرینز سے فلوٹنگ میٹیریل کی صفائی کو خصوصی طور پر یقینی بنایا جائے، جبکہ ڈرینز میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف جرمانے بھی عائد کیے جائیں تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button