پنجاب ساؤتھ ایشیا میں کینسر کے علاج کیلئےکوابلیشن متعارف کرنیوالاپہلاصوبہ؛ مریم نواز کا پہلے سرکاری کوابلیشن سنٹر کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پاکستان کے پہلے کو- ابلیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ، انہوں نے کہا کو-ابلیشن کے نئے اور جدید طریقہ کار کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں۔ کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے۔ دورہ چین میں چینی حکومت کے دریافت کرنے پر ہیلتھ کوپہلی ترجیح قرار دیا۔ دورہ چین میں نمائش کے دوران کو-ابلیشن مشین دیکھی اور پوری معلومات لی۔ چینی حکام نے کو-ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ کے بارے میں پوری بریفنگ دی

اور ویڈیو دکھائی۔ کو-ابلیشن مشین بنانے والی کمپنی سے دورہ چین کے دوران ہی ایم او یو سائن کر لیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب نے پاکستان میں کینسر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی لانے میں لیڈ لی۔انڈیا سمیت ریجن کے کسی بھی ہسپتال میں کو-ابلیشن مشین موجود نہیں۔ اگر کینسر کے لاچار مریض پر پیسے خرچ نہیں کرنے تو کہاں خرچ کرنے ہیں؟ کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا۔پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے ضرورت مند کینسر مریضوں کاعلاج کیا جائے گا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال ابھی بن رہا ہے، اس لیے فوری طور پر میو ہسپتال میں کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ شروع کیا۔نیا طریقہ علاج ہونے کی وجہ سے کامیابی کا تناسب کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ابتدائی طور پر کو-ابلیشن ٹریٹمنٹ کرانے والے کینسر کے پانچ مریض مکمل صحت یاب ہیں۔ محمد اصغر لیور کے پیچیدہ کینسر کے مبتلا تھے،60 منٹ میں پروسیجر مکمل ہوا، کامیاب آپریشن پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ کسی کو کینسر ہو جائے تو پوری فیملی خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ کینسر کا روایتی علاج کرنے پر مریض ذہنی اور جسمانی طور پر ختم ہوجاتے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا والدہ کو کینسر کی تکلیف سے گزرتے ہوئے خوددیکھا۔دورہ چین کے دوران کو-ابلیشن مشین دیکھ کرپنجاب میں لانے کا عہد کر لیا تھا۔نوازشریف صاحب نے کہا کہ کینسر ہسپتال کی تکمیل میں کچھ وقت باقی ہے اس وقت تک کینسر کے مریضوں کا کیا بنے گا۔ کینسر کے مریضوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانے کے لئے میو ہسپتال میں فوری طور پر کو۔ ابلیشن سنٹر قائم کیا گیا۔میو ہسپتال کو۔ ابلیشن سنٹر میں بریسٹ، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کاعلاج کیا جارہا ہے۔کڈنی کینسر کابھی کو۔ ابلیشن ٹریٹمنٹ کیا جائے گا۔کو۔ ابلیشن سنٹر میں پتا، بون میرو اور صاف ٹشو کینسر کا علاج جلد شروع کریں گے۔کو۔ابلیشن مشین سے پانچ لوگوں کا کامیاب علاج حوصلہ افزا ہے۔5 کو۔ ابلیشن مشینیں اور لائیں گے، نشترملتان، راولپنڈی اور3 نواز شریف کینسر ہسپتال میں نصب ہوں گی۔نواز شریف کینسر ہسپتال دسمبر میں فنکشنل ہوگا، پہلا یونٹ میں کو۔ ابلیشن سنٹر قائم کریں گے۔الٹراساؤنڈ ٹاپ مشین کو۔ ابلیشن میں لیکوڈ نائٹروجن سے آئس بال بنایا جاتا ہے۔کو۔ ابلیشن مشین میں ٹیومر کو منفی198 ڈگری پر فریز کرکے بلڈ سپلائی ختم کی جاتی ہے۔کو۔ ابلیشن مشین میں 80ڈگری پر ہیٹ اپ کیا جاتا ہے۔کو۔ابلیشن کے طریقہ علاج سے کینسر کے صحت مند سیل متاثر نہیں ہوتے۔کو۔ابلیشن سنٹر کے لئے سیکرٹری عظمت محمود،ڈاکٹر محمود اورڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی نے دل جمعی سے کام کیا، شاباش دینے آئی ہوں۔کینسر کے علاج کے لئے تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے۔ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی ٹرینڈ کریں گے۔کو۔ ابلیشن مشین طبی سائنس کی دنیا میں حیران کن انقلابی ایجاد ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کو۔ ابلیشن سنٹر کے دروازے پنجاب کے عوام کے لئے تو کھلے ہی ہیں، باقی صوبے کے عوام بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔سرجری، کیمو تھراپی، ریڈیو تھراپی کے بغیر کینسر کا 60 منٹ میں علاج حیران کن اور خوش آئند ہے۔پاکستان بالخصوص پنجاب کی عوام کی خدمت کاموقع ملنے پر اللہ کا شکر بجا لاتی ہوں۔دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی میراعزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button