پاکستان میں روزانہ 14 ایسی خواتین ہیں جن کو سروائیکل کینسر کی تشخص ہوتی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

پاکستان میں روزانہ 14 ایسی خواتین ہیں جن کو سروائیکل کینسر کی تشخص ہوتی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سروائیکل کینسر سے بچانے کیلئے HPVویکسین کے ذریعے اس جان لیوا بیماری سے خواتین کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔امریکا، یورپ،سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور دیگر ممالک میں بھی سروائیکل کینسر سے بچانے کیلئے HPVویکسین لگائی جاتی ہے۔ سروائیکل کینسر سے بچانے کیلئے HPVویکسین دنیا کے 49 ممالک میں لگائی جاتی ہے۔ حکومت نے اپنی بیٹیوں اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لئے 15 سے 27 ستمبر تک HPVویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ جس کے تحت مختلف مراکز اور مختلف اسکولوں میں ہیلتھ ورکرز کے ذریعے سروائیکل کینسر سے بچانے HPVویکسین مفت لگائی جائے گی۔حکومت کی مہم میں بھرپور ساتھ دے کر ہماری بچیوں کو سروائیکل کینسر جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button