پی آئی ٹی بی کو دسمبر تک سرکاری محکموں، ذیلی اداروں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے فراہم کی جانیوالی تمام سروسز کو ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک

پنجاب حکومت کا صوبہ میں ای گورننس کے فروغ کیلئے اہم اقدام،کاروبار کے آغاز کیلئے این او سی کے حصول کو آسان بنانے کیلئے eBIZپورٹل کا آغاز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کے دوران ای بز پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا.ابتدائی طور پر پورٹل کے ذریعے30کاروبار وں کیلئے این او سی کے حصول کیلئے آن لائن اپلائی کیا جا سکے گا،

تصدیق اورمنظوری کا تمام عمل ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا،کسی بھی مرحلے پر فزیکل فائل یا پیپر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔چیف سیکرٹری نے پی آئی ٹی بی کو دسمبر تک سرکاری محکموں، ذیلی اداروں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے فراہم کی جانیوالی تمام سروسز کو ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک دے دیا، پنجاب حکومت آئی ٹی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button