*شکریہ لوکل گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن خیبر پختونخوا-*

انصاف میونسپل ورکر یونین ڈبلیو ایس ایس پی کے سرپرستِ اعلیٰ ناصر خان افریدی، چیئرمین عدنان مخلص، جنرل سیکرٹری عادل زمان، صدر نعمان خان، سینیئر وائس چیئرمین راحیل خان، سینیئر نائب صدر حسن خان خلیل اور کابینہ کے اراکین جمال بابر، خالد خان، عمران مسیح، صادق افریدی، جمشید خان، عدنان یوسفزئی اور دلاور مسیح دل کی گہرائیوں سے لوکل گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے سرپرستِ اعلیٰ شوکت کیانی ، جنرل سیکرٹری سلمان ہوتی،صدر حاجی انور کمال ، چیئرمین محبوب اللہ اور فیڈریشن کی پوری کابینہ کے مشکور ہیں۔

فیڈریشن نے نجکاری کے متاثرہ ملازمین اور انصاف میونسپل ورکر یونین ڈبلیو ایس ایس پی کے موقف کو نہ صرف سنا بلکہ اسے اپنی آواز سمجھ کر اعلیٰ حکام تک پہنچایا۔ یہ حقیقت ہے کہ آج سوشل میڈیا پر اگر کوئی فیڈریشن حقیقی معنوں میں نجکاری سمیت تمام لوکل گورنمنٹ ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے تو وہ صرف لوکل گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن خیبر پختونخوا ہے۔ہم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی اتحاد اور جذبے کے ساتھ ملازمین کے مسائل اجاگر ہوتے رہیں گے۔

منجانب:

انصاف میونسپل ورکر یونین ڈبلیو ایس ایس پی

اور ڈبلیو ایس ایس سی نجکاری ملازمین

جواب دیں

Back to top button