وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی چھت، اپنا گھر“پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکرکیا ہے۔ کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“پراجیکٹ کے تحت گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 10ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنے پر ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت 100835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ،22305 گھر آباد ہوگئے اور64190 گھرتکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کا کہناہے کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ نے ہاؤسنگ کے شعبہ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ غریب آدمی کو چھت ملنے کا خواب پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ غریب آدمی کے لئے گھر کا خواب قائد محمد نواز شریف نے دیکھا،کاوشوں کی توفیق اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 10 ماہ میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“پراجیکٹ کے لئے ایک لاکھ قرضوں کاشفاف اجراء قابل تقلیدمثال ہے۔ 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر“پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو احساس ہواکہ ریاست ماں کے جیسی ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






