چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ

اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کیلئے کئی میگا پراجیکٹس کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے شہریوں کو سگنل فری سفری سہولیات میسر ھو گئی۔ اس کے ساتھ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بھی کام کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور اعلیٰ کوالٹی کے سٹینڈرڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو انکے مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ متعلقہ مسائل کا فوری حل نکالتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔






