پنجاب بیورو کریسی تقرر و تبادلے، عائشہ ممتاز کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات،اے ڈی سی جی سیالکوٹ ایوب بخاری کا قصور تبادلہ

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ ممتاز کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور سلمون ایوب کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید ایوب بخاری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی مرضیہ سلیم کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن مبارک علی رضا کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔محمد نعیم بشیر کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button