پنجاب بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،سعدیہ مہر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات

پنجاب حکومت نے پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تقرری کی منتظر سعدیہ مہر کوایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ محمد اسلم شاہد ایڈیشنل سیکرٹری، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈائریکٹر (ایڈمن)، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کے طور پر ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

تقرری کی منتظر فروہ عامر کو ایڈیشنل سیکرٹری، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔عبدالرؤف سیکرٹری (آڈٹ، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ) بورڈ آف ریونیو، پنجاب کو ایڈیشنل سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر محمد اعظم کو ایڈیشنل سیکرٹری، پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button