پنجاب حکومت نے7 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ملتان، قصور، بہاولپور اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

حکومت پنجاب نےچار ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حیدر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔پرسنل سٹاف آفیسر وزیر اعلٰی پنجاب محمد نعمان صدیق کوڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔محمد آصف رضا کو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور محمد فرحان فاروق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کوڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلٰی افس محمد طیب خان کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button