پنجاب پولیس میں اعلٰی افسران کےتقرروتبادلے،توقیر محمد نعیم ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات

پنجاب پولیس اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی انٹیلیجنس CTD فیصل آباد توقیر محمد نعیم کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ایس پی انویسٹیگیشن فیصل آباد ناصر محمود باجوہ کو اے آئی جی ویلفیئر سی پی او تعینات کردیا گیا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ سلیم عباس کلاچی کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button