پنجاب میں شہریوں کی حفاظت و سہولت میں ناکام افسران کا کڑا اور فیصلہ کن احتساب،تبادلے،باز پرس اور سخت وارننگز جاری کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے تین گھنٹے طویل احتسابی ویڈیو لنک کانفرنس اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لیہ میں گڑھے میں گر کر دو سالہ بچے کی المناک موت پر اے سی لیہ حارث حمید کو میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی اورفوری تبادلے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کھلے مین ہول،کتے کے کاٹنے،خستہ حال انفراسٹرکچر اور قبضہ مافیا کے خلاف انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع کے کمشنرز کی ناموزوں کارکردگی کا سخت نوٹس لیا اور”کے پی آئیز“کے معیار پر مکمل جانچ کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو انکے سٹاف اور افسروں کیلئے ”کے پی آئیز“ مقررکرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مین ہول میں گرنے اور کتے کے کاٹنے کے خوفناک واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ملتان، حافظ آباد اور بہاولنگر میں واقعات کے تسلسل پر ڈپٹی کمشنرسے باز پرس کی گئی اورغفلت کو بے نقاب کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لیہ کی بھی افسوسناک واقعہ پر سرزنش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ افسوسناک واقعات وقوع پذیر ہونے سے پہلے ہی افسران کو ایکشن لینا چاہیے۔ کتے کے کاٹنے کے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ کھلے مین ہول اور سیوریج کے گڑھوں کی مرمت کیا افسروں کی ذمہ داری نہیں؟۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ کسی سیاسی دباؤ کی پروا ہ نہیں کرنی، گڈ گورننس اور شفافیت کونصب العین بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قبضہ کیس میں 3607مقدمات کے فوری فیصلے اور قبضے پر شاباش دی اور قبضہ کیسز میں اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنروں کو مزید بااختیارکرنے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے پنجاب کے ہربازار کی بیوٹیفکیشن ڈ یزائن پکچر کے مطابق کرنے کا حکم دیا اور بیوٹیفکیشن پلان کی فول پروف مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہریوں کی آسانی اور حفاظت کیلئے ہر سڑک کیساتھ فٹ پاتھ بنانے کا حکم دیا۔ شہریوں کی رہنمائی کیلئے ہر شہر کی مارکیٹوں میں واضح اور یکساں سائن بورڈز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہریوں کیلئے بازاروں اور مارکیٹوں میں ہریالی بڑھانے اور خوشگوار ماحول بنانے پر زور دیا۔ خواتین کیلئے لاہور کے تاریخی اچھرہ بازار کو خوبصورت اور آرام دہ بنایا جائے گا۔اچھرہ بازار میں کافی شاپ، پکوڑے اور چاٹ کے معیاری اور خوبصورت اسٹال بھی لگیں گے۔ لاہور کے تاریخی اچھرہ بازار میں خریداروں کی آسانی کیلئے صاف ستھرے اور نئے ٹائلٹس بنیں گے۔ قصور میں سٹیٹ آف دی فوڈ سٹریٹس اور جنرل بس سٹینڈکی تزئین و آرائش ہوگی۔ شاہ کوٹ، واربرٹن،سانگلہ ہل کے بازار اورننکانہ صاحب کا کلاک ٹاور بھی سجے گا۔ پاکپتن میں بابا فرید بازار اور برتن بازار اور کنال برج کی بیوٹیفکیشن مئی کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال کا پاکپتن بازار، صدر بازار اور برینڈ روڈ کی بیوٹیفکیشن 31مئی تک اوراوکاڑہ کا گول چوک بازار، فوڈ سٹریٹس اور پارکنگ ایریا بھی مئی سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago






