وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی188 فروٹ و سبزی منڈیوں سے متعلق اجلاس،بریفنگ،اہم فیصلے

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی188 فروٹ و سبزی منڈیوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 188فروٹ سبزی منڈیوں کو ماڈرن، صفائی، سٹریٹ لائٹس، ٹائلٹس، آ کشن شیڈ، شفاف نیلامی،ویسٹ ٹو ویلیو اور آف سیزن سبزیوں کی کاشت جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 188 ماڈرن سبزی منڈیوں میں ہیلپ ڈیسک،سیف سٹی سے آن لائن ٹریکنگ،لائٹس،صفائی اور فنکشنل ٹوئلٹس یقینی بنایا جارہا ہے۔

دھوکہ دہی کے سدباب کیلئے پنجاب میں سبزی منڈیوں میں براہِ راست نیلام ہوگی اورآکشن شیڈ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ 188 ماڈرن سبزی منڈیوں میں خریداروں اور آڑھتیوں کے صاف پانی کے لئے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کر دیے گئے۔ اجلاس میں ماڈرن سبزی منڈیوں میں صفائی کا نیا نظام،سٹاف اور ویسٹ کولیکشن سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے۔ 188 ماڈرن سبزی منڈیوں میں اب صاف ستھرے ٹائلٹ مکمل طور پر فعال کر دیئے گئے ہیں۔ تمام ماڈرن فروٹ سبزی منڈیوں میں خریداروں کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم اور ریٹ بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ ماڈرن سبزی منڈیوں میں 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد سٹریٹ لائٹس فعال کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی ماڈرن سبزی منڈیوں میں بھی ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ماڈرن سبزی منڈیوں کاگرین ویسٹ کو بائیو گیس اور پولٹری فیڈ بنانے کے لئے استعمال ہوگا۔ ہر ماڈرن سبزی منڈی میں ڈرینج سسٹم بحال اورہرمین ہول پر ڈھکن لگ گئے۔ پنجاب میں پہلی دفعہ سبزی اور پھلوں کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لئے ٹریکنگ آن ویل سسٹم نافذ کر دیا گیا۔ پنجاب میں آنے والے سبزی اور پھل کے ہر ٹرک کی ٹریکنگ سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کر دی گئی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پاکپتن، قصور، ساہیوال، میاں چنوں، شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین میں ماڈرن سبزی منڈیاں قائم ہو گی۔ مری کے عوام کو سستے پھل اور سبزی فراہم کرنے کے لئے سپلائی چین سسٹم قائم ہوگا۔ مری میں ہول سیل نرخ پر پھل اور سبزیاں میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آف سیزن سبزیوں کے حصول کیلئے جدید طریقہ کاشت اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کو دھوکہ دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا اور نوکری سے فارغ کرکے جیل میں ڈالنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مارکیٹ کمیٹیوں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر سیکرٹری بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر زراعت عاشق کرمانی،معاون خصوصی سلمیٰ بٹ، ڈی جی فوڈ امجد حفیظ اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سے مافیا کلچر کا خاتمہ کر دیا، اب پنجاب میں کوئی مافیا نہیں پنپ سکتا۔ عوام کو ہر صورت پر سستی روٹی اور سستا آٹا فراہم کریں گے، یہ ہمارا عزم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پھل اور سبزیوں منڈیوں کے خود سرپرائز وزٹ کروں گی۔ پنجاب میں ایسے شاندار کام ہورہے ہیں کہ دوسرے صوبے تقلید کرنے پر مجبور ہوگئے۔

جواب دیں

Back to top button