چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ ڈاکٹر انعم فاطمہ کر رہی ہیں۔ اس ضمن میں ڈپلومیٹک انکلیو سے متصل پرانی مسلم کالونی میں 712 کنال قمیتی سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے کے بعد اگلے مرحلے میں نور پور شاہان کے علاقے میں غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا جاچکا ہے۔اسی طرح سی ڈی اے کے مختلف شعبے بھی اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس ضمن میں پلاننگ ونگ کے شعبہ لینڈ سروے اور جیو سپیشل ونگ کے عملے کو بھی موقع پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ آپریشن کو احسن طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ تجاوزات کے خلاف جا ری اس آپریشن میں سی ڈی اے کو اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی بھر پور معاونت بھی حاصل ہے ۔اس مرحلے میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے اور سرکاری اراضی واگزار کروانے کیلئے قانون کے مطابق نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح بلٹ اپ پراپرٹیز (بی یو پی)، لینڈ کی تقسیم ، دیگر جائز مسائل کے حل کرنے کے لئےایک کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے۔ اس کیمپ آفس میں پلاننگ ونگ، لینڈ ڈائریکٹوریٹ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران موجود ہیں تاکہ علاقے کے رہائشیوں کو مقامی سطح پر تمام سہولیات کی فراہم کو یقینی بنایا جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے آپریشن کے دوران شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی پر عزم ہے۔ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے ختم کئے جانے کیساتھ ساتھ، غیر قانونی قبضہ سازی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔اس ضمن سی ڈی اے سرکاری اراضی کے مکمل تحفظ اور اسلام آباد کی منظم منصوبہ بندی و ترقی کے مفاد میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی دوبارہ تصدیق کرتی ہے۔واضح رہے چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے اس ضمن میں غیر قانونی قابضین سے ابتک اربوں کھربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔
Read Next
2 ہفتے ago
*اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام، مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام نافذ العمل ھو گا*
2 ہفتے ago
چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ
2 ہفتے ago
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا سال 2026 کا چوتھا اجلاس،اہم فیصلے
3 ہفتے ago
جائیداد کی منتقلی پر سی ڈی اے کی جانب سے وصول کی جانے والی ٹرانسفر فیس میں کمی کے حوالے سے اہم فیصلہ
4 ہفتے ago
چیف کمشنر،چئیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں کفایت شعاری اور ایندھن کے بچاؤ کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس
Related Articles
*چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نےاپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا*
4 ہفتے ago
اسلام آباد،سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ ٹیموں کو تیز بارش کے دوران ہائی الرٹ کردیا گیا
مارچ 30, 2026
اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے قطری سرمایہ کاروں کیساتھ بذریعہ زوم سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ
مارچ 30, 2026


