چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا اور وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ملاقات

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، محمد مرتضی نور سینئر ایلومنائے قائد اعظم یونیورسٹی سمیت دیگر سنئیر افسران نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں قائداعظم یونیورسٹی کی لینڈ سے متعلق مسائل اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں قائد اعظم یونیورسٹی کی لینڈ کے سروے کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ضمن میں سروے کرانے، تجاوزات کی نشاندہی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی اراضی پر ہر طرح کی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سی ڈی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد بھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کی قائداعظم یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ میں نمائندگی سے باہمی رابطے مزید مضبوط ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی اور سی ڈی اے کے درمیان انٹرن شپ پروگرام کے زریعے بہترین انسانی وسائل کی دستیابی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط سے عملی تحقیق، جدت اور روزگار کے مواقع کو فروغ دیا جاسکے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button