حکومت پنجاب نے 16 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،متعدد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

پنجاب حکومت نے 16 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق محمد اختر کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر اٹک عنزہ عباسی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محمد عارف قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر اٹک تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ ظحی باسط کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سید زبیر حبیب کو اسسٹنٹ کمشنر چک جمھرہ تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر قرت العین کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔حمزہ احتشام کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی زوہیب کریم کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ تعینات کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ خضر ظہور کو اسسٹنٹ کمشنر گجر خان تعینات کردیا گیا ہے۔علی سمیر کو اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن سہیل ریاض کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فاروق احمد قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تیمور خان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور غلام مصطفی جٹ کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل ولید کو اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن فیصل شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button