وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کے دوران لاہور بحالی پلان کی تیاری پر غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) اسداللہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، کمشنر زید بن مقصود اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے لاہور ری ویمپنگ پلان کی ہوم ورکنگ پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ برسوں کے دوران لاہور کے نظرانداز شدہ علاقوں کی بحالی کا جامع پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی پلان کے تحت صوبائی دارالحکومت کے گلی محلوں کے مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹی گلیوں اور سیوریج کی تعمیر و مرمت کا کام پہلے کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے حوالے سے منتخب نمائندوں کی تجاویز کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی شہری اور دیہی آبادی کو یکساں میونسپل خدمات کی فراہمی پر کام ہو رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ ماسٹر پلان کی تیاری کے دوران سکیموں کی ڈپلی کیشن سے گریز کیا جائے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ہدایت کی کہ لاہور ری ویمپنگ پلان کو آگے بڑھانے کیلئے متعلقہ محکمے مربوط کام کریں اور پلان کے تمام تکنیکی پہلوئوں کو مدنظر رکھا جائے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*گورنر سندھ کا پی ڈبلیو سی اے کے زیرِ انتظام تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبوں کا جائزہ*
1 دن ago
ڈسکہ میں سیلف صفائی آپریشن تیز کرنے،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
2 دن ago
ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی شہر بھر میں سرویلنس جاری
2 دن ago
*چینی صنعتی وفد کی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے ملاقات*
4 دن ago





