وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نےیوم عاشور کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیاڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے یوم عاشورکے اقدامات بارے آگاہ کیاصوبائی وزراء کو محرم الحرام کے حوالے سےمرکزی جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی،پیچ ورک،تجاوزات اور وال چاکنگ کے صفایا،لائٹنگ کے انتظامات اور سیکورٹی و دیگرضروری انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

ممبر صوبائی اسمبلی و سابق ممبر قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں مجالس کی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ہیلتھ،ریسکیو1122,میونسپل کمیٹی و دیگر محکموں کو ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں۔جلوسوں کے روٹس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ محرم الحرام کے حوالے سےوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سبیلوں کو چیک کرنے کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو متحرک رکھا گیا ہے۔پارک آرمی اور رینجرز کے دستے بھی پولیس کی معاونت کیلئے موجود ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پورے صوبے میں عزاداروں کے لئےسبیلیں اورنیازکا اہتمام پہلی بار کیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرجلوسوں میں شریک خواتین، بزرگوں اور بچوں کی خدمت کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ صوبائی وزراء نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بارشوں میں جلوس روٹ پر نکاسی آب کے انتظامات کرنے کی ہدایت اور کہا کہ بارش کی صورت میں انتظامیہ اپنا پلان تیار رکھے۔عزاداروں کو فرسٹ ایڈ دینے کیلئے جلوسوں کے ساتھ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ عملہ موجود ہو۔عظمی بخاری نے کہا کہ محکمہ صحت کا تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود ہو تمام سٹاف کی چھٹیاں کینسل کرنے اور تمام بی ایچ یو کھلے رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں جلوسوں اور مجالس پر ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا جلوس کی وجہ سے راستہ بند ہونے پر ٹریفک پولیس متبادل راستوں کو یقینی بنائے، عوام کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے کسی کو بھی سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ موادپھیلانے کی اجازت نہیں دی سکتی۔ صوبائی وزراء نے 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی انتظامات کو چیک کرنے کےلئے مرکزی امام بارگاہ سے عبداللہ چوک تک چل کر روٹ کا وزٹ کیا جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی،بارشی پانی کی نکاسی ، پیچ ورک،تجاوزات اور وال چاکنگ کے صفایا،لائٹنگ کے انتظامات اور سیکورٹی و دیگرضروری انتظامات کا جائزہ لیا اورموقع پر بریفنگ لی۔دریں اثنا صوبائی وزراء نے مرکزی امام بار گاہ کا بھی دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی۔مزید براں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے انتظامی و حفاظتی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ امن کا گہوارہ ہے۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کا مشن جاری ہے۔ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ فرقہ ورانہ ہم آہنگی، اتحاد اور امن عامہ کیلئے علماءکرام کا کردار نہایت اہم ہے۔علماءکرام قومی یکجہتی، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔صوبائی وزراء نے امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔






