وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے پہلی گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے پہلی گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی کا معائنہ کیا اور الیکٹرک وہیکل کو خود ڈرائیو کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو گرین پولیسنگ یونٹ اور الیکٹراک وہیکل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں پہلی جدید ترین بی وائی ڈی الیکٹرک ٹریفک سے پیٹرولنگ کی جائے گی۔ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی کی رینج 410 کلومیٹر فی چارج ہے۔ الیکٹرک گاڑی 30 سے 80 فیصد تک تقریباً 30 منٹ میں تیزی سے چارج ہو جاتی ہے۔ الیکٹرک وہیکل میں سرویلنس کا جدید پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360ڈگری کیمرہ اور سپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پٹرولنگ پر مامور103 گاڑیاں ماہانہ 28,000 لیٹر ایندھن اور7.42 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں سے سالانہ فی گاڑی تقریباً 4,500 لیٹر ایندھن کی بچت ہوگی جبکہ آپریشنل لاگت میں کمی اور زیرو کاربن اخراج ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کو بتدریج بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کو مرحلہ وار دیگر اضلاع میں شروع کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ایندھن کے اخراجات میں کمی اور زیرو کاربن اخراج کا باعث بنے گا۔ گرین پولیسنگ صاف ستھری فضا اور گڈگورننس کے وژن کا عکاس ہے۔

جواب دیں

Back to top button