پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری موبلائزیشن کمیٹیز کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری موبلائزیشن کمیٹیز کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دے دیئےگئےہیں۔

معاشی اور معاشرتی حوالے سے میں لوگوں کی رجسٹریشن موبلائزیشن کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موبلائزیشن کمیٹی کا کنوینر سیکرٹری یونین کونسل ہوگا کمیٹی ممبران میں نمبردار ، ہیڈ ٹیچر، پیش امام

مذہبی اقلیت کا نمائندہ محکمہ صحت کا نمائندہ اور دیگر ضروری شخص شامل کیا جاسکے گا۔اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر جاری کرے گا۔کسان کارڈ ہمت کارڈ رمضان پیکج وغیرہ یا اس طرح کا کوئی بھی پروگرام میں لوگوں کی ان رولمنٹ کی جائے گی ۔اس طرح شہریوں کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا تاکہ حکومت ٹارگٹڈ معاشرتی اہداف حاصل کر سکے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button