”اب ہوگا سب کا شمار“پنجاب میں خوشحالی سروے کا آغاز کر دیا گیا۔

”اب ہوگا سب کا شمار“پنجاب میں خوشحالی سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں سوشیواکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمشنر اورڈپٹی کمشنرکو ویڈیولنک ہدایات جاری کیں اور ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔ سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر میں گھروں اور ہرگھرانے کا معاشی سٹیٹس بھی درج کیا جائے گا۔ سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت دیہات میں عوام گھر سے بیٹھ کر پورٹل پر بھی خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں اور ہیلپ لائن0800-02345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ مویشیوں کو بھی شمار کیا جائے گا۔ سوشیو اکنامک رجسٹری کے لئے صوبے بھر میں پانچ ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ عوام گھر سے بیٹھ کر پورٹل پر بھی خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں اور ہیلپ لائن0800-02345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں۔رجسٹریشن کے لیے آن لائن ویب پورٹلwww.pser.punjab.gov.pk پر بھی اپنے کوائف کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروانے والے افراد ہی سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ کے حقدار ہونگے۔ رجسٹرڈ شہری ای بائیک، روشن گھرانہ سولر پروگرام، ہمت کارڈ، کسان کارڈ، ہیلتھ کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ اور سکالر شپ پروگرام سمیت دیگر سوشل پروٹیکشن پروگرام میں اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مستند ڈیٹا ہونے سے حق اصل حقدار کو ہی ملے گا۔عوام کے لئے سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ میں رجسٹریشن کو آسان بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے حکومت کو لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے رجسٹریشن سنٹرزپر رجسٹریشن کے لئے عوام کو آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button