الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 222(b)، الیکشنز ایکٹ 2017، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 اور متعلقہ قواعد کے تحت صوبہ پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندی کا عمل شیڈول کے مطابق شروع کر لیاہے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام انتظامی اقدامات، بشمول نقشہ جات کی فراہمی، حدود کی نشاندہی، فارموں کی طباعت، سہ رکنی 44 حلقہ بندی کمیٹیوں اورگیارہ حلقہ بندی اتھارٹیز کی تعیناتی،16 اپریل2026 تک مکمل کر لی گئی ہے۔ا لیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ بندی کمیٹیوں اور متعلقہ حکام کی تربیت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ٹریننگ سیشن منعقد کیے گئے ہیں، جن کا مقصد افسران کو قانونی تقاضوں، طریقہ کار اور تکنیکی پہلوؤں سے مکمل طور پر آگاہ کرنا ہے تاکہ حلقہ بندی کا عمل یکساں، شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔حلقہ بندی کمیٹیوں کی طرف سے شیڈول کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز 20 اپریل سے کر دیا گیا ہے جو کہ21 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔ جبکہ ابتدائی فہرست 25 مئی 2026 کو شائع کی جائے گی۔ عوام کو اپنے اعتراضات جمع کروانے کے لیے 26 مئی تا 23 جون 2026 (عید تعطیلات کے علاوہ) کا وقت دیا گیا ہے۔ ان اعتراضات پر فیصلے 22 جولائی 2026 تک (عاشورہ تعطیلات کے علاوہ) مکمل کیے جائیں گے۔ فیصلوں کی ترسیل 4 اگست 2026 تک جبکہ حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری کی جائے گی۔مزید بر آں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں جاری یونین کونسلز کی حلقہ بندی کے عمل کے تناظر میں صوبہ بھر میں موجود انتظامی یونٹس کی حدود میں کسی بھی قسم کی تبدیلی پر فوری طور پر پابندی عائدکی ہے، تاکہ حد بندی کے عمل کو شفاف، منظم اور بلا تعطل جاری رکھاجاسکے۔ہدایت کے مطابق تمام موجودہ انتظامی اکائیوں بشمول اضلاع، تحصیلیں، ٹاؤن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز اور تحصیل کونسلز کی حدود تاحکمِ ثانی برقرار رہیں گی اور ڈیلیمٹیشن کے عمل کی تکمیل تک ان میں کسی قسم کی ردوبدل کی اجازت نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں، جبکہ حلقہ بندی کے عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور قانون کی مکمل پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Read Next
4 دن ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
1 ہفتہ ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
1 ہفتہ ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
1 ہفتہ ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
3 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
4 ہفتے ago
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026



