کسانوں کو گندم کی ادائیگی 72گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی -سیکرٹری فوڈ سیفٹی پنجاب

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے قصور کے مختلف گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ کیا اور مراکز خریداری گندم میں باردانہ کی تقسیم کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کو ان کی محنت کا بہترین معاوضہ فراہم کیا جائے گا اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس موقع پر سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی رجسٹریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور عملے کو گندم خریداری عمل مزید شفاف بنانے کی ہدایت کی اور​گندم خریداری میں تیزی کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے-ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا

کہ پنجاب میں کاشتکاروں سے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من سرکاری پالیسی کے مطابق جا رہی ہے اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کسان کارڈ ہولڈرز اور چھوٹے کاشتکاروں سے گندم ترجیح بنیادوں پر خریدی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو 6ارب روپے کا باردانہ مفت فراہم کیا جارہا ہے اور کاشتکاروں کو گندم کی ادائیگی 72گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی –

جواب دیں

Back to top button