ایڈمنسٹریٹر / ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ میونسپل تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے’طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ‘ اساتذہ بچوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ پڑھائیں ‘تینوں تعلیمی درسگاہوں میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائیگی ‘میونسپل کانٹر سکول اینڈ کالجز کے دورے کئے جائینگے ‘ اس حوالے سے بروز جمعرات ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیاتھا جس کی صدارت ایڈمنسٹریٹر / ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کی جس میں میونسپل انٹر کالج بوائز وزیر باغ کے پرنسپل خالد رحمان ‘ میونسپل انٹر کالج شاہی باغ گرلز کی پرنسپل نصرت مطلوب جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج کی پرنسپل سیدہ قدسیہ فیاض نے بھی شرکت کیں اس موقع پر تینوں میونسپل تعلیمی درسگاہوں کی پرنسپلز نے ایڈمنسٹریٹر پشاور کو اپنے اداروں کے بارے میں معلومات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر / ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کہاکہ بچوں کو بہترین تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے ‘ انہوں نے کہاکہ وہ تینوں تعلیمی درسگاہوںکے دورے کرینگے اور اگر کوئی اساتذہ بغیر اطلاع کی ڈیوٹی پر موجود نہ رہا تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے تینوں تعلیمی درسگاہوں کے سربراہا ن کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ انکے تمام ممکن مسائل حل کئے جائینگے ۔
Read Next
4 ہفتے ago
یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کی قیادت کا نو تعینات ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور سلیم خان سے ملاقات،مبارکباد اور مسائل پر گفتگو
4 ہفتے ago
*ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن سلیم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا*
اگست 5, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کی قیادت میں ریلی
جولائی 7, 2026
نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ، منصوبے پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔۔ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر پشاور
مئی 13, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں ملک نوید اعوان مرحوم کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام
Related Articles
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں درپیش ریونیو کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر کیپٹن (ر)ثنا اللہ خان
اپریل 1, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ،ایڈمنسٹریٹر نے احکامات جاری کر دیئے
مارچ 27, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کاریونیو بڑھانےکیلئےتمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ایڈمنسٹریٹر کیپٹن(ر)ثناء اللہ خان
مارچ 27, 2026



