پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق سینئر ڈپٹی میئر بلدیہ عظمٰی لاہور ،پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیراعظم مراد خان کے والد نذیر خان سواتی انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
،مرحوم کی نماز جنازہ 9 اکتوبر بروز جمعرات صبح ساڑھے دس بجے نہرو پارک اسلامپورہ میں ادا کی جائے گئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق ڈپٹی مئیر لاہور نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیراعظم مراد خان اور دیگر سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔






