آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔نوٹیفیکشن کے مطابق ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی فضل حمید کو اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب، ایس ایس پی PTS راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی،سردار مہوران خان کو سی ٹی او ملتان،کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کو ایس پی PTS راولپنڈی،محمد عمران کو ایس ایس پی انٹیلیجنس سکول لاہور، ایس پی سی آئی اے راولپنڈی بینش فاطمہ کو سی ٹی او راولپنڈی, بلال محمود سلہری کو ایس پی شیخوپورہ، بٹالین کمانڈر پی سی ملتان محمد سلیم خان نیازی کو ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان، سی ٹی او ملتان جلیل عمران خان کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان، سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کو ایس پی سی آئی اے راولپنڈی، ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا فرحان اسلم کو سی ٹی او فیصل آباد جبکہ سی ٹی او فیصل آباد مقصود احمد لون کو ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ بہاولپور تعینات کردیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button