لاہور میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کیلئےمحکمہ ٹرانسپورٹ نے پی سی ون پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کیلئےمحکمہ ٹرانسپورٹ نے پی سی ون پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے شہر سے ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے سٹڈی کروانے کی اجازت طلب کی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت سے شہر لاہور میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کے لیے بجٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔منصوبے کے تحت مالی سال 25-2024 میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کیلئے سٹڈی کی جائے گی، لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مدد لی جائے گی۔قبل ازیں نئے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سٹڈی کیلئے50 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیے گئے تھے۔ نئے منصوبے کے تحت نئی میٹرو لائنز بلیو لائن اور پرپل لائن بچھانے کیلئے کنسلٹنٹ سے سٹڈی کروائی جائے گی، میٹرو اورنج ٹرین اور میٹرو بس کو دیگر ٹرانسپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button