لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم،ٹاؤن ہال میں احتجاج

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی( ایس ڈبلیو ایم) کے ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں محروم ہیں۔ان سینکڑوں ملازمین کو تنخواہوں کے حوالے سے مسلسل بے حسی کا،مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔متاثرہ ملازمین کی بڑی تعداد نے تنخواہیں نہ ملنے پر ٹاؤن ہال میں چیف آفیسر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایڈمنسٹریٹو سٹاف یونین کے صدر و چیئرمین لیبر ونگ PML.(N)( ایم سی ایل یونٹ) محبوب بھٹی کی قیادت میں احتجاج نوٹ کروایا گیا۔ واضح رہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اصل میں معاہدہ کے مطابق اب تک بلدیہ عظمٰی لاہور کی ذیلی ایجنسی ہے۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام سے پہلے ایم سی ایل کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ صفائی ستھرائی کے امور سرانجام دے رہا تھا جس کے تمام ملازمین کو کمپنی میں ضم کر دیا گیا۔ان کی اکثریت ریٹائرڈ ہو چکی ہےجو بچ گئے ہیں ان کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو ان ملازمین کو ان کا حق دلانے کے لئے کردار مایوس کن ہے۔متاثرہ ملازمین کے مطابق تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا دفاتر کی تالہ بندی اور ہڑتال کے آپشن شامل ہیں۔

بلدیہ عظمٰی لاہور کے مطابق ان ملازمین کا تعلق LWMC سے ہے۔
ان کا بجٹ محکمہ خزانہ سے LWMC کو جاتا ہے۔
وہ ملازمین کو سرنڈر کر سکتے ہیں لیکن انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اپنا بجٹ بھیجنے کی ضرورت ہے۔ایم سی ایل ان کو اپنے بجٹ سے تنخواہیں دینے کی مجاز نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button