وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت صوبائی یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت صوبائی یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار، کاروبار، کھیلوں اور ڈیجیٹل مواقع کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے زیر تعمیر جوان مراکز کو جلد مکمل و فعال بنانے، ان کے گورننگ بورڈ میں عوامی نمائندوں کو شامل کرنے اور سپورٹس کوچز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت یقینی بنانے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کا وژن نوجوانوں اور انسانی سرمایہ پر سرمایہ کاری ہے، اور خیبرپختونخوا حکومت اسی وژن کے مطابق نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع، اسکلز، اسٹارٹ اپس، کیریئر گائیڈنس اور ٹیلنٹ کی سرپرستی فراہم کر رہی ہے۔▪️اے ڈی پی 2026-27 میں یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے 70 کروڑ روپے کی دو اسکیمیں شامل۔▪️جوان مراکز، اسکلز، ڈیجیٹل لرننگ اور کیریئر ڈویلپمنٹ کے لیے 170 ملین روپے۔▪️یوتھ انٹرپرینیورشپ، اسٹارٹ اپ چیلنجز، بزنس پلان مقابلوں اور کیریئر فیئرز کے لیے 115 ملین روپے۔▪️یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ، آئی ٹی ہیکاتھونز، ٹیکنالوجی مقابلوں، یوتھ فیسٹیولز اور ایکسچینج پروگرامز کے لیے 120 ملین روپے۔▪️کلائمیٹ ایکشن، ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری سرگرمیوں کے لیے 60 ملین روپے۔

جواب دیں

Back to top button