وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے آئی ایم سائنسز میں منعقدہ صوبائی جامعات کی رینکنگ سے متعلق ڈیجیٹل میڈیا میٹ اپ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان سے انٹرایکٹو سیشن میں مختلف حکومتی اقدامات، نوجوانوں، تعلیم، ٹیکنالوجی اور صوبے کو درپیش مالی و ترقیاتی امور پر اظہارِ خیال کیا۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم وبلدیات مینا خان افریدی اور متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعلیٰ محمد سُہیل خان آفریدی نے صوبائی جامعات کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر آئی ایم سائنسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جامعات کے لیے صوبائی رینکنگ سسٹم کا اجراء اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے جو تعلیمی معیار اور مثبت مسابقت کو فروغ دے گا۔▪️ خیبرپختونخوا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے نئے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی جاری ہے جبکہ خواتین اور مذہبی اقلیتوں کے لیے بھی خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔▪️ سکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیم کی طرف لانے کے لیے رواں مالی سال پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ مالی سال امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا اور حکومت نوجوانوں کو قومی ترقی میں مؤثر کردار کے لیے بااختیار بنا رہی ہے۔▪️ ریاست کی بعض پالیسیوں کے باعث نوجوانوں میں مایوسی بڑھی ہے جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ضم شدہ اضلاع کے ساتھ ناانصافی، سرحدی تجارت کی بندش اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم جیسے مسائل کے حل کے لیے بھی مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔▪️ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کا جائز حصہ 18 فیصد سے زائد بنتا ہے مگر صوبے کو صرف 14.6 فیصد وسائل دیے جا رہے ہیں، جبکہ صوبے کے مالی وسائل دیگر صوبوں میں منتقل کیے جا رہے ہیں جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔▪️ پشاور اور تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مرحلہ وار مفت وائی فائی فراہم کیا جا رہا ہے، جسے اگلے مرحلے میں ضم شدہ اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
خیبر پختونخوا کے عوام کو صوبے کے گیس اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے ثمرات ملنے چاہئیں،فیصل کریم کنڈی
17 گھنٹے ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت انسپکشن ٹیم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس
3 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس
3 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس
4 دن ago
سابق فاٹا سمیت بارہ اضلاع کا انتظامی کنٹرول وفاق کے حوالے
Related Articles
فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے،لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا
4 دن ago
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت بڑے پیمانے پر بیوروکریٹس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد فخر عالم عرفان چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کے ترجیحی منصوبوں کا جائزہ اجلاس!
6 دن ago



