ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل نشتر کے علاقے کاہنہ کا تفصیلی دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، نکاسی آب، جوہڑوں کے خاتمے اور غیر قانونی لٹکتی تاروں سمیت مختلف انتظامی امور کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ کریم داد چغتائی، چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف، اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ موجود تھے جبکہ اے سی نشتر نے ڈپٹی کمشنر کو تحصیل کے مجموعی انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ فیلڈ مانیٹرنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے کھلے پلاٹوں اور نشیبی جگہوں پر بارش کے پانی کے ٹھہراؤ اور سٹیگنینٹ واٹر پوائنٹس کی موجودگی پر شدید برہمی اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واسا حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ہیوی مشینری کا استعمال کر کے ان مقامات سے پانی کا آج ہی مکمل اخراج ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلے پلاٹوں میں پانی کی موجودگی نہ صرف تعفن پیدا کرتی ہے بلکہ یہ ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کے پھیلاؤ کا باعث بھی بنتی ہے، لہٰذا ایسے تمام پوائنٹس پر مچھر مار سپرے اور انسداد ڈینگی کی کارروائیاں فوری طور پر تیز کی جائیں تاکہ شہریوں کی صحت کا تحفظ یقینی ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم سی ایل اور ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی کے انتظامات کو مثالی بنایا جائے اور کچرے کی بروقت منتقلی کے ساتھ "زیرو ویسٹ” مہم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، کیونکہ صفائی کے معاملات میں کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بارشوں کے تناظر میں انہوں نے واسا کو تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو مکمل استعداد پر فعال رکھنے اور نشیبی علاقوں میں مشینری کی فوری دستیابی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا جبکہ متعلقہ محکموں کو غیر قانونی لٹکتی تاروں کو فوری ہٹانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور میونسپل سروسز میں واضح بہتری لانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مشن کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے ستمبر کا شیڈول جاری کر دیا
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3مسمار،تین سربمہر
1 ہفتہ ago
سالانہ عرس حضرت میاں میرؒ کی دو روزہ تقریبات:بہترین صفائی سہولیات فراہمی کیلئے سی ای او شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک
1 ہفتہ ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کا مال روڈ اور ہال روڈ پر پارکنگ انتظامات کا جائزہ،تجاوزات کے خلاف آپریشن سخت
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تجاوز کنندگان کے گرد گھیرا تنگ
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو جزوی مسمار،3 سربمہر
1 ہفتہ ago
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات کے لئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیموں کے افسران کااہم اجلاس
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عزیز بھٹی زون میں آپریشن،4 جزوی،2 مکمل مسمار، چار سربمہر
2 ہفتے ago



