وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیےستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شالیمار ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن پرتعینات1100 سے زائد ورکرز، 110 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سےشالیمار ٹاؤن میں موجود 06 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیا۔جبکہ روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر سے ویسٹ اٹھانے کے لیے شالیمار ٹاؤن میں 190 لوڈر رکشے بھی تعینات ہیں۔موثر صفائی اقدامات کے تحت شالیمار باغ کے اطراف اور اس سے ملحقہ راستوں پر مینوئل واشنگ اور پانی کےچھڑکاؤ پر عملہ مامور ہے۔نیلم سینما کمرشل مارکیٹ، کوٹلی پیر عبدالرحمن،جمیل پارک،علی پارک،بھوگیوال روڈ،شالیمار لنک روڈ، جانی پورہ،محمد علی شادی ہال کے اطراف بھی خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔چائنہ سکیم، چمڑہ منڈی، مصری شاہ،شاد باغ،سکھ نہر روڈ،گھوڑے شاہ،باغبان پورہ بازار،رام گڑھ بازار،سوہاوری بازار میں ویسٹ کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ پرٹیمیں تعینات ہیں۔مزید برآں فضل پورہ ویسٹ انکلیوژر، اور چائنہ سکیم عارضی کولیکشن پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی۔ بابر صاحب دین کا کہنا ہےکہ شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اربن یونین کونسلز کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے تمام 9 ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دیہی یونین کونسلز میں ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے اوپن پلاٹس کی کلیئرنس بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف راوی زون میں آپریشن 3 مسمار،دو سیل
1 دن ago
لاہور، گرینڈ آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار، ایم سی ایل،پیرا پولیس کی مشترکہ کارروائی،2 ملزمان گرفتار
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ اور عزیز بھٹی زون میں آپریشن،5 مسمار،3 سربمہر
2 دن ago
بہترین صفائی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں کا دورہ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں آپریشن،6 غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش اور سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،11 مسمار
1 ہفتہ ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن،الحرم ہاؤسنگ،پاسبان ہومز،عظیم گارڈن کے دفاتر سربمہر
1 ہفتہ ago
کنٹونمنٹ بورڈ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی مشترکہ کارروائی،لاہور روڈ سے کبوتروں کے پنجروں کا صفایا
1 ہفتہ ago



