وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا لاہور عوامی خدمت میں سرگرمِ عمل،ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام اور ڈی سلٹنگ سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔شہر میں جاری فیلڈ آپریشنز، ڈی سلٹنگ سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈی سلٹنگ آپریشنز کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے فلوٹنگ میٹریل اور ویسٹ کی بروقت صفائی اور منتقلی یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ
شہری شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ فیلڈ آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز اور ایکسینز روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔فرائض میں غفلت اور کوتاہی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔شہریوں کو نکاسیٔ آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر کنسٹرکشنز اور تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز نے شرکت کی، جبکہ ایکسینز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔





