پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی اپنے زیرانتظام اضلاع میں موسمی پھول اور آرائشی پودوں کی رعایتی قیمتوں پر فروخت کیلئے سرکاری کمرشل نرسریاں قائم کرے گی۔آج یہاں جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ اضلاع میں نرسریاں کھلنے سے شہریوں کو موسمی اور آرائشی پودے گھروں کے قریب دستیاب ہوں گے۔شہری علاقوں میں سبزہ بڑھانے کے لیے املتاس اور بوگن ویلیا جیسی موزوں مقامی اقسام کو ترجیح دی جائے گی اور ماحول سے موافق پودے لگائے جائیں گے۔اس اقدام کا مقصد ادارے کی آمدن بڑھانا اور سرکاری فنڈنگ پر انحصار کم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی ایجنسیاں موسمی پھولوں کی افزائش کے کیلنڈر بھی تیار کریں گی تاکہ شجرکاری میں ہم آہنگی آئے۔ یہ شجرکاری منصوبے پورے صوبے کے لیے ایک ہی ماڈل کے بجائے مقامی آب و ہوا، مٹی کی قسم، پانی کی دستیابی اور آرائشی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔ڈی جی پی ایچ اے نے مزید بتایاکہ زرد پھولوں کے گچھوں والا املتاس شاہراہوں، پارکس اور گرین بیلٹس جبکہ بوگن ویلیا باڑ اور میڈینز کیلئے موزوں ہے۔دونوں پودے پنجاب کی دھوپ والی آب و ہوا اور آرائشی باغبانی کے لیے مناسب ہیں۔اسی طرح منتخب نالوں اور آبی گزرگاہوں کے کنارے کا کٹاؤ روکنے کے لیے بانس لگایا جائے گا کیونکہ بانس کی پھیلی ہوئی جڑیں پشتوں کو مضبوط کرتی ہیں اور تیز بہاؤ کو مٹی بہا لے جانے سے روکتی ہیں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت آپریشنز اینڈ مینٹیننس،ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس
5 گھنٹے ago
*پی ایچ اے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے دیگر اضلاع میں ملازمین بھرتی کئے جائیں گے،وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
1 دن ago
عوامی مسائل کے حل کیلئے روڈا کی الرحیم رائل انکلیومیں کھلی کچہری،موقع پر احکامات جاری
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی سروسز ہسپتال آمد،ایم پی اے ملک خالد کھوکھر اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کی عیادت*
1 دن ago
*واسا پنجاب کی 46 نئی اور جدید مشینری پر مشتمل ساتویں فلیٹ کی مختلف اضلاع کیلئے روانگی*
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
6 دن ago
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
1 ہفتہ ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
1 ہفتہ ago



