وزیراعلیٰ کا خصوصی اقدام:گلگت بلتستان کسان کارڈ سیل قائم

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات پر محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک و ماہی پروری نے ’’وزیراعلیٰ خصوصی اقدام—جی بی کسان کارڈ‘‘ پر تیزی سے عمل درآمد کے لیے ایک خصوصی کسان کارڈ سیل قائم کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں کو بیج، کھاد اور دیگر زرعی ضروریات، سبسڈی اور لائیو اسٹاک سے متعلق معاونت تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔چار رکنی سیل گلگت بلتستان کی مقامی ضروریات کے مطابق کسان کارڈ کا جامع نظام وضع کرے گا۔ سیل کو 15 دن کے اندر مالی ضروریات، امداد کی شفاف فراہمی اور کسان کارڈ کے جلد اجرا کے لیے واضح لائحۂ عمل اور مقررہ مدت پر مشتمل جامع تجویز پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button