شہر کو چمکانے اور اس کے حسن کو بحال رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیموں کاشہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔ مرحلہ وار صفائی آپریشن کے تحت تمام9ٹاؤنز میں آپریشن ٹیموں کی جانب سے بہترین صفائی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بروقت صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عزیز بھٹی ٹاؤن میں 800سے زائد ورکرز، 87 سے زائد آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات ہیں جبکہ172لوڈر رکشے گھر گھر سے کوڑا اُٹھانے پر مامور ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں موجود 14 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کردیا گیا ہے جبکہ تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو بھی روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں بٹ چوک، تاجپورہ روڈ،احمد حسن روڈ،مین ضرار شہید روڈ کے اطراف خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔بہادر شاہ روڈ،سولنگ روڈ،ساٹھ فٹ روڈ اورمین ہربنس پورہ روڈ کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ہر بنس پورہ چوک،لال پل کینال روڈ، مغل پورہ، دھرمپورہ چوک،علامہ اقبال روڈ اور انوینٹری روڈ میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور میں خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،6 سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل شالیمار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
Related Articles
تجاوزات کے خلاف اتوار کے روز میں گرینڈ آپریشن،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا واہگہ بارڈر سمیت باغبانپورہ جلو،صحافی کالونی،ہربنس پورہ،جی ٹی روڈ، مناواں اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
1 ہفتہ ago



