راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) اور قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے درمیان کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لیے MoU پر دستخط کیے گئے۔ MoU پر رُوڈا کی جانب سے ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹوز اینڈ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی، فاطمہ علی خان، جبکہ قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کی جانب سے قاسم علی شاہ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر رُوڈا، بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ، ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ رُوڈا کا وژن صرف انفراسٹرکچر اور شہری ترقی تک محدود نہیں بلکہ پائیدار ترقی اس وقت ممکن ہے جب مقامی آبادی بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو۔ اسی مقصد کے تحت رُوڈا کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پروگرام اور ولیج اپ لفٹ پروگرام کے ذریعے کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس شراکت داری کے تحت قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن رُوڈا کے دائرہ اختیار میں مجموعی طور پے 6 دیہات کو اختیار کرتے ہوئے تعلیم، صحت، صاف پینے کے پانی، ماحولیاتی بہتری اور مجموعی کمیونٹی ویلفیئر کے شعبوں میں عملی اقدامات کرے گی۔ مزید برآں، مختلف جامعات کے تعاون سے ان دیہات کے مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس بھی فراہم کی جائیں گی، تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آ سکیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ MoU محض ایک رسمی معاہدہ نہیں بلکہ مضبوط، خوشحال کمیونٹیز کی تعمیر کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے، جس کے ذریعے ترقی کے ثمرات معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچائے جائیں گے
Read Next
13 گھنٹے ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
19 گھنٹے ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
2 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی بحالی میں تاخیر پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین برہم*
Related Articles
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
7 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کام سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مکمل کئے جائیں:نورالامین مینگل*
1 ہفتہ ago




