*لہجہ نرم نفاذ بے باک۔۔پہلے عزت پھر نفاذ“عنوان کے تحت لاہور پیرا فورس دربار کا انعقاد*

”لہجہ نرم نفاذ بے باک۔۔پہلے عزت پھر نفاذ“عنوان کے تحت لاہور پیرا فورس دربار کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے دربار کی صدارت کی۔ انہوں نے پیرا فورس کی کارکردگی، قانون و حکومتی ہدایات کے نفاذ عملدرآمد طریقہ کار کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہورمریم خان نے پیرا فورس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری قابل احترام ہیں، شہریوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں احترام کو قائم رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بری کارکردگی و برے رویے پر 7اہلکار نوکری سے فارغ جبکہ 3سو کو سرنڈر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بداخلاقی اور برا رویہ سول ایڈمنسٹریشن میں قابل قبول نہیں زیرو ٹالرنس ہے، فورس نظم وضبط کا نام ہے اپنی مرضی کی کوئی گنجائش نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پیرا فورس نے مشکل و بےترتیب صورتحال میں ردعمل دینا ہے انتہائی محتاط رویہ اختیار کریں، انتظامیہ کا فیلڈ میں چہرہ پیرا فورس ہے، پیرا فورس نرم رویے کے ساتھ اپنا کام مکمل کرے، قانون و حکومتی ہدایات پر سخت عمل ہو گا۔ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پیرا فورس اہم شہری ٹاسکس پر کام کررہی ہے، پیرا فورس ضلع کی اہم انتظامی ٹیم ہے، پیرا فورس نے سیلابی صورتحال و عید پر ذمہ داریاں بہ احسن ادا کی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اچھی کارکردگی ،شکایات و بری کارکردگی پر جزاء و سزا کا عمل مزید سخت کررہے ہیں۔دربار میں لاہور پیرافورس کے تمام ایس ڈی ای اوز، تفتیشی افسران و فیلڈ اہلکاروں نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button