*پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا۔*

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اہداف سے زائد محصولات کی وصولی کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ 367 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا۔ مالی سال 2024-25 میں 270 ارب روپے ٹیکس کولیکشن کی گئی تھی۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 ارب زائد وصولی جبکہ 36 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ جون میں 48 ارب سے زائد کی وصولی کرکے مالی سال کا اختتام مثالی کارکردگی سے کیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں مجموعی طور پر 361 ارب روپے جمع کیے۔ٹیکس نیٹ میں 26 ہزار 700 نئے ٹیکس دہندگان کے اضافے سے ٹیکس بیس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چیئرمین معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ پی آر اے کے قیام کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاقائی تنازع، کاروباری اوقات کار میں کمی جیسے چیلنجز کے باوجود انتہائی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھرپور معاونت، غیر متزلزل عزم اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد سے مقررہ اہداف حاصل کیے گئے۔ حکومت پنجاب نے مالی سال 2026-27 میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہدف 528 ارب روپے مقرر کیا ہے۔ چیئرمین پی آر اے نے واضح کیا کہ صوبے میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، ٹیکس ادائیگی کے رجحان کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button