بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا
۔چار بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا۔ایم سی ایل اور داتا گنج بخش زون کے شعبہ پلاننگ کے مشترکہ اسکواڈ نے جن علاقوں میں آپریشن کیا ان میں ہال روڈ،بیڈن روڈ،ساندہ روڈ،نصیر الدین روڈ،اسلام پورہ اور برانڈرتھ روڈ شامل ہیں۔






