کمشنر لاہور مریم خان و سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی کاہنہ میں شہید بچوں کے گھر آمد. بچوں کے والدین و لواحقین کے ساتھ دعائے فاتحہ کی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنرلاہور و سی سی پی او لاہور اور ڈی سی لاہور نے والدین کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے غم سے نڈھال والدین و رشتہ داروں کو حوصلہ دیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ”الفاظ میں دکھ بیان نہیں ہوسکتا“۔ آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ سانحہ کاہنہ کی تحقیقات جاری ہیں، ہر پہلو کو مدنظر رکھ کر رپورٹ مرتب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اور سانحہ پر انتہائی رنجیدہ ہیں۔کمشنرلاہور نے کہا کہ ہسپتال میں داخل زخمی بچوں کو بہترین طبی و علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیجارہی ہیں۔
Read Next
3 دن ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
4 دن ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
1 ہفتہ ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
Related Articles
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
2 ہفتے ago



