وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں معمول کے مطابق بھرپور انداز میں صفائی آپریشنز جاری رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں۔ گزشتہ عیدالاضحٰی اور عشرہ محرم الحرام کے موقع پر صفائی ستھرائی کے تاریخی انتظامات کی گواہی پوری قوم دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحٰی بونس سے متعلق چند مقامات پر بعض ورکرز نے یہ تحفظات ظاہر کئے تھے کہ شاید بونس کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ ستھرا پنجاب کی انتظامیہ نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آج صبح ہی متعلقہ ورکرز سے مذاکرات کئے اور پالیسی کے مطابق بونس کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔ اس وقت تمام صفائی آپریشنز بلا تعطل معمول کے مطابق جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فلیگ شپ منصوبہ اور دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے جس کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں کارکنوں کو کم از کم مقررہ اجرت کی ادائیگی، ان کی فلاح و بہبود اور محفوظ و بہتر ورکنگ ماحول کو حکومتی ترجیحات کے مطابق یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبے کی مکمل نگرانی ایک شفاف ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اگرچہ بعض عناصر اس منصوبے کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا اور اس کی کامیابی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ورکرز کے نمائندے اور یونین حکومتِ پنجاب اور ستھرا پنجاب کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ پورے پنجاب میں فیلڈ ٹیمیں صفائی آپریشنز کی مؤثر نگرانی کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی میں مصروف ہیں۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*ڈسکہ میں خواتین کے لیے الگ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی:میاں ذیشان رفیق صوبائی وزیر بلدیات پنجاب*
2 دن ago
برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی سیکرٹری بلدیات سے ملاقات،بلدیاتی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
4 دن ago
*ڈپٹی کمشنرز ستھرا پنجاب ایجنسیز کے چئیرپرسنز تعینات،نوٹیفکیشن جاری*
7 دن ago
پنجاب میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کا نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری،میونسپل کارپوریشنز،ڈی سیز،میونسپل کمیٹیاں اے ڈی سی میونسپل سروسز کے حوالے
1 ہفتہ ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،پی ڈی پی سکیموں کا جائزہ
Related Articles
سید نجف علی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات،ڈائریکٹر ڈیٹا کلیکشن کا اضافی چارج
1 ہفتہ ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس،تمام ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ
1 ہفتہ ago
صفائی فیس کی وصولی،ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین باقاعدہ سروس لیول ایگریمنٹ سائن
1 ہفتہ ago



