پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔اے سی سٹی رائےبابر علی کو اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ جبکہ عامر لیاقت کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی تعینات کردیا گیا ہے۔
ہارون اختر اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل کو اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا جبکہ شازیہ رحمان کو اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل تعینات کردیا گیا۔ضیاء اللہ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کی خدمات ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔طارق محمود گل کو اسسٹنٹ کمشنر خوشاب جبکہ ثوبیہ فلک کو اسسٹنٹ کمشنر عارف والا تعینات کردیا گیا۔فیصل عمران اسسٹنٹ کمشنر عارف والا کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





