وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے "خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030” کا باضابطہ اجراء کر دیا

عمران خان کے وژن ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کی جانب ایک تاریخی پیش رفت!وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے "خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030” کا باضابطہ اجراء کر دیا۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پاکستان کی جامع ترین ڈیجیٹل پالیسیوں میں سے ایک ہے، جو:• 5 اسٹریٹجک ستونوں• 9 کلیدی اہداف• 32 تھیمیٹک ڈومینز

• 915 اسٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت:

✓ حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائی جائیں گی۔✓ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔✓ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔✓ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔✓ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ سرکاری امور میں انسانی مداخلت جتنی کم ہوگی، شفافیت اتنی ہی بڑھے گی۔ گزشتہ مالی سال بغیر کوئی نیا ٹیکس عائد کیے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا جبکہ رواں سال 180 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 200 ارب روپے تک وصولیوں کی توقع ہے۔چیئرمین عمران خان کے وژن "ڈیجیٹل خیبرپختونخوا” کو عملی جامہ پہنانے پر کے پی آئی ٹی بورڈ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ڈیجیٹل خیبرپختونخوا – شفاف، جدید، ماحول دوست اور عوام دوست حکمرانی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔

جواب دیں

Back to top button