وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت 15 اگست 2024 کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے مطابق، حکومت سندھ کے زیر انتظام تمام دفاتر میں فوری طور پر پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے بجائے دفاتر میں جگ اور گلاس کا استعمال کیا جائے گا تاکہ پلاسٹک کے فضلے کو کم کیا جا سکے اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس حوالے سے محکمہ سورس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام متعلقہ محکموں کو فوری طور پر ہدایات پر عمل کرنے کے لیے سرکلر جاری کر دیا ہے۔ حکومت سندھ دیگر شعبوں سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ بھی اسی طرح کے ماحول دوست اقدامات اختیار کریں۔
Read Next
2 دن ago
چین کے ساتھ تزویراتی تعاون کا نیا دور،شنگھائی الیکٹرک سندھ کی اہم ترین ترقیاتی پارٹنر ہے،مراد علی شاہ
3 دن ago
*سندھ حکومت اور ہواوے کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
3 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی شنگھائی کے میئر ژو ژونگ منگ سے ملاقات،کراچی کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز
4 دن ago
سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان 35 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط؛10 سالہ ٹیکس چھوٹ کی سہولت
5 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سینٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی شراکت داری کی تجویز
Related Articles
وزیراعلیٰ سندھ اور چین کے صوبہ ہوبے کی قیادت میں زراعت،ٹیکنالوجی،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
5 دن ago
سید مراد علی شاہ نے ہیومن ویل ہیلتھ کیئر کو سندھ میں ادویات کی تیاری کے کارخانے قائم کرنے کی دعوت دیدی
6 دن ago



