*ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کے رمضان المبارک میں اوقات کار پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کے رمضان المبارک میں نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کے رمضان المبارک میں اوقات کار پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔پہلی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12:00بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔جمعہ کے روز پہلی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق تشریف لائیں۔

جواب دیں

Back to top button